اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-05-11

نرمی سے تقاضا کرنا
اچھے لوگ قرض کو اچھی طرح ادا کرتے ہیں

نرمی سے تقاضا کرنا


(2391)حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مَیں نے نبی ﷺ سے سنا ۔ آپؐفرماتے تھےایک شخص مرگیا اور اُس سے پوچھا گیا :تم کیا کرتے تھے؟ اُس نے کہا:مَیں لوگوں سے بیوپارکیا کرتا تھااور مالدار کو مہلت دیتا اور تنگ دست سے درگزر کرتا تھا اِس لئے اُس کی مغفرت کی گئی۔
حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا :مَیں نے بھی یہ (حدیث)نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی۔

 

اچھے لوگ قرض کو اچھی طرح ادا کرتے ہیں


(2392)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپؐسے اُونٹ کا تقاضا کرنے لگا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے دے دو۔ صحابہ ؓنے کہا: ہمیں اس (کے اُونٹ )سے زیادہ عمر والے (اُونٹ) ملتے ہیں ۔ وہ شخص بولا: آپؐمجھے بڑھ چڑھ کر دیں۔ اللہ بھی آپؐکو بڑھ چڑھ کردے گا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسے (وہی اُونٹ)دے دو، کیونکہ اچھے وہی لوگ ہیں جو قرض کو اچھی طرح اَدا کرتے ہیں۔

(صحیح بخاری ، جلد 4،کتاب الاستقراض ، مطبوعہ 2008قادیان )