اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-08-31

اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں کی ستّاری وپردہ پوشی

(2441)حضرت (عبد اللہ)بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مَیں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: اللہ مومن کو اتناقریب کر لے گا کہ اس پر وہ اپنا سایۂ رحمت ڈالے گا اور اس کی پردہ پوشی کرے گا اور پوچھے گا: کیا تجھے فلاں گناہ معلوم ہے؟ کیا تجھے فلاں گناہ معلوم ہے؟وہ کہے گا :اَے میرےربّ!ہاں۔یہاں تک کہ جب وہ اسکے سارے گناہوں کا اقرار کرالے گا اور وہ مومن اپنے دل میں سمجھے گا کہ وہ ہلاک ہو گیا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا :مَیں نے دنیا میں تیرے ان گناہوں کی پردہ پوشی کی تھی اور مَیں آج بھی تیری پردہ پوشی کرتا ہوں ۔ پھر اس کی نیکیوں کی کتاب اس کو دی جائے گی اور جو کافرومنافق ہوں گے تو سب گواہ کہیں گے :یہ لوگ ہیں جنہوںنے اپنے ربّ پر جھوٹ باندھا۔ ہوشیاررہو، ظالموں پر اللہ کی لعنت ہوگی۔

(صحیح بخاری ، جلد 4، کتاب المظالم، مطبوعہ 2008قادیان )
…٭…٭…٭…