اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

قرض کا کچھ حصہ معاف کردینا

(2418)حضرت کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوںنے (حضرت عبد اللہ) بن ابی حَدْرَدْ ؓسے مسجدمیں اپنےقرض کا تقاضا کیا جو اُن کے ذمہ تھا۔ اُن دونوں کی آوازیں اتنی بلند ہوئیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سنیں حالانکہ آپؐاپنے گھر میں تھے۔ اس پر آپؐاُن کی طرف آئے اور اپنے حجرےکا پردہ اٹھاکر آوازدی:کعبؓ!انہوں نے کہا:یا رسول اللہ !حاضر ہوں۔ آپؐنے فرمایا:اپنے اس قرضے سے اتنا چھوڑدو، اور اُن کو اشارہ سے بتایا یعنی آدھا۔ حضرت کعبؓنے کہا:یا رسول اللہ !مَیں نے چھوڑ دیا۔ تب آپؐنے (عبد اللہ ؓسے)فرمایا :اٹھو اور اس کا قرضہ ادا کرو۔

(صحیح بخاری ، جلد 4،کتاب الخصومات، مطبوعہ 2008قادیان )