اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-08-10

قرآن سات اُسلوب پر نازل ہوا ہے

تم اُس میں سے جو بھی آسان ہو پڑھو

(2419)حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے تھے:مَیں نے حضرت ہشام بن حکیم بن حزام ؓ کو سورۃ فرقان جیسے مَیں پڑھاکرتا تھا اس کے سوا دُوسری طرح پڑھتے سنااور مجھے یہ (سورۃ)رسول اللہ ﷺ نے پڑھائی تھی اور قریب تھا کہ مَیں اُن پر لپک پڑتا مگر مَیں نے انہیں اتنی مہلت دی کہ انہوںنے نماز پڑھ لی۔ اُسکے بعد مَیں نے ان کی چادر سینے سے پکڑ کر انہیں کھینچااور رسول اللہ ﷺ کے پاس لے آیا۔ مَیں نے کہا(سورۂ فرقان)جس طرح آپؐ نے مجھے پڑھائی تھی اسکے خلاف (ہشام کو)اَور طرح پڑھتے سنا ہے۔ آپؐ نے مجھ سے فرمایا :ان کو چھوڑ دو۔ پھر آپؐ نے اُن سے کہا:پڑھو۔ چنانچہ انہوںنے پڑھا۔ آپؐ نے فرمایا:اسی طرح نازل ہوئی ہے۔ اس کے بعد آپؐ نے مجھ سے فرمایا:تم پڑھواور مَیں نے پڑھی تو آپؐ نے فرمایا:اسی طرح نازل ہوئی ہے۔ (پھر فرمایا:) قرآن سات اُسلوب پر نازل ہوا ہے۔ تم اُس میں سے جو بھی آسان ہو پڑھو۔

(صحیح بخاری ، جلد 4،کتاب الخصومات، مطبوعہ 2008قادیان )