اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-03-23

حضور ﷺکے اخلاق

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اخلاق حسنہ کی تکمیل کیلئے مبعوث کئے گئے

حضور ﷺکے اخلاق

(26)حضرت سعد بن ہشامؓبیان کرتے ہیں کہ ہم عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور مَیں نے عرض کی کہ اَے اُمُّ المؤمنین مجھے آنحضرت ﷺکے اخلاق کے بارہ میں کچھ بتائیں۔ اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کیا آپ قرآن نہیں پڑھتے؟ مَیں نے کہا کیوں نہیں، ضرور پڑھتا ہوں۔ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نبی کے اخلاق قرآن کریم کے عین مطابق تھے۔ (مسلم ،کتاب الصلوٰۃ ،باب جامع صلاۃ اللیل)

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق حسنہ کی تکمیل کیلئے مبعوث کئے گئے

(28)حضرت امام مالک بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کیلئے مجھے مبعوث کیا گیا ہے ۔ یعنی میں اچھے اور اعلیٰ اخلاق کی تکمیل کیلئے مبعوث ہوا ہوں۔
(مؤطا امام مالک، باب فی حسن الخلق)
(بحوالہ حدیقۃ الصالحین ، مصنفہ مکرم ملک سیف الرحمن صاحب)