اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-03-02

بدقسمت ہے وہ جس نےاپنے بوڑھے ماں باپ کو پایا اور پھر ان کی خدمت کر کے جنّت میں داخل نہ ہوسکا

 

(394)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ لوگوں میں سے میرے حُسنِ سلوک کا کون زیادہ مستحق ہے؟ آپﷺ نے فرمایا تیری ماں ۔ پھر اس نے پوچھا پھر کون؟ آپ ﷺ نے فرمایا تیری ماں۔ اس نے پوچھا پھر کون؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تیری ماں ۔ اس نے چوتھی بار پوچھا۔ پھر کون؟ آپؐنے فرمایا۔ ماں کے بعد تیرا باپ تیرے حُسنِ سلوک کا زیادہ مستحق ہے پھر درجہ بدرجہ قریبی رشتہ دار ۔

(بخاری، کتاب الادب، باب من احق الناس بحسن الصحبۃ ومسلم)

(395)حضرت ابوہریرہؓبیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایامٹی میں ملے اسکی ناک ! مٹی میں ملے اسکی ناک (یہ الفاظ آپؐنے تین دفعہ دہرائے) یعنی ایسا شخص قابلِ مذمّت اور بدقسمت ہے لوگوں نے عرض کیا حضور! کونسا شخص ؟  آپؐنے فرمایا : وہ شخص جس نے اپنے بوڑھے ماں باپ کو پایا اور پھر انکی خدمت کر کے جنّت میں داخل نہ ہوسکا ۔

(مسلم، کتاب البرّ والصلۃ ،باب رغم انف مَن ادرک ابویہ)

 (بحوالہ حدیقۃ الصالحین ، مصنفہ مکرم ملک سیف الرحمن صاحب)