اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2025-11-20

اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے، نرمی کو پسند کرتا ہے نرمی جس چیز میں ہو اس کو خوبصورت بنا دیتی ہے

عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْھَا اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : اِنَّ اللہَ رَفِیْقٌ یُحِبُّ الرِّفْقَ ، وَیُعْطِیْ عَلَی الرِّفْقِ مَا لَا یُعْطِیْ عَلَی الْعُنُفِ وَمَا لَا یُعْطِیْ عَلٰی مَا سِوَاہُ ۔
حضرت عائشہ صدیقہؓ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ  نرمی کرنے والا ہے نرمی کو پسند کرتا ہے نرمی کا جتنا اجرد یتا ہے اتنا سخت گیری کا نہیں دیتا ۔ بلکہ کسی اور نیکی کا بھی اُتنا اجر نہیں دیتا ۔
عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْھَا زَوْجِ  النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : اِنَّ الرِّفْقَ لَا یَکُوْنُ فِیْ شَیْءٍ اِلَّا زَانَہٗ وَلَا یُنْزَعُ مِنْ شَیْیءٍ اِلَّا شَانَہٗ ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہّرہ حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ حضوؐر نے فرمایا ۔ کسی چیز میں جتنا بھی رفق اور نرمی ہو اتنا ہی یہ اس کے لئے زینت کا موجب بن جاتا ہے اور جس سے رفق اور نرمی چھین لی جائے وہ اتنی ہی بدنما ہوجاتی ہے۔یعنی رفق اور نرمی میں ہی حُسن ہے ۔
(مسلم کتاب البر والصلۃ باب فضل الرفق)
(بحوالہ حدیقۃ الصالحین مصنفہ
ملک سیف الرحمٰن صاحب حدیث 805تا 806)