اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2025-11-13

سچّائی نیکی کی طرف لے جاتی ہے اور نیکی جنّت کی طرف

عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ  رَضِیَ  اللہُ  عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : اِنَّ  الصِّدْقَ یَھْدِیْ اِلَی الْبِرِّ ۔ وَاِنَّ الْبِرَّ یَھْدِیْ اِلَی الْجَنَّۃِ ،وَاِنَّ  الرَّجُلَ لَیَصْدُقُ حَتّٰی یُکْتَبَ  عِنْدَ اللہِ صِدِّیْقًا۔ وَاِنَّ  الْکَذِبَ یَھْدِیْ اِلَی الْفُجُوْرِ،وَاِنَّ الْفُجُوْرَ یَھْدِیْ اِلَی النَّارِ، وَاِنَّ  الرَّجُلَ لَیَکْذِبُ حَتّٰی یُکْتَبَ عِنْدَ  اللہِ  کَذَّابًا ۔
حضرت ابن مسعودؓبیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺنے فرمایا ۔ سچائی نیکی کی طرف لے جاتی ہے اور نیکی جنّت کی طرف اور جو انسان ہمیشہ سچ بولے اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ صدیق لکھا جاتا ہے اور جھوٹ گناہ اور فسق و فجور کی طرف لے جاتا ہے اور فسق و فجور جہنم کی طرف اور جو آدمی ہمیشہ جھوٹ بولے وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں کذّاب لکھا جاتا ہے ۔
(بخاری کتاب الادب باب قول اللہ
اتقوا اللہ وکونوا مع الصادقین)
عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیِّ رَضِیَ اللہُ عَنْھُمَا قَالَ حَفِظْتُ مِنْ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ،دَعْ مَا یُرِیْبُکَ اِلٰی مَالَا یُرِیْبُکَ ، فَاِنَّ الصِّدْقَ طَمَانِیْنَۃٌ وَالْکَذِبَ رِیْبَۃٌ۔
حضرت حسن بن علیؓبیان کرتے ہیں کہ مجھے آنحضرت ﷺکا یہ فرمان اچھی طرح یاد ہے کہ شک میں ڈالنے والی باتوں کو چھوڑ دو شک سے مبرّا یقین کو اختیار کرو ۔ کیونکہ یقین بخش سچائی اطمینان کا باعث ہے اور جھوٹ اضطراب اور پریشانی کا موجب ہوتا ہے۔
(بخاری کتاب البیوع باب تفسیر الشبھات ، ترمذی ابواب القیٰمۃ)
(بحوالہ حدیقۃ الصالحین مصنفہ
ملک سیف الرحمٰن صاحب حدیث 697,698 )