اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2025-10-30

فرائض کی تعلیم

حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص (ضمام بن ثعلبہؓ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ آپؐسے اسلام کی بابت پوچھ رہا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
پانچ نمازیں رات دن میں پڑھنا۔ تو اس نے کہا: کیا میرے ذمہ ان کے علاوہ اور کوئی نماز بھی ہے؟ آپؐنے فرمایا: نہیں، سوائے اس کے کہ اپنی مرضی سے کچھ پڑھے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان کے مہینے کے روزے بھی رکھنا فرض ہے۔ تو اس نے کہا: کیا میرے لئے اس کے علاوہ کوئی اور روزے بھی ہیں؟ آپؐنے فرمایانہیں، سوائے اس کے کہ تو اپنی مرضی سے روزے رکھے۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس سے زکوٰۃ کاذکر کیا۔ اس نے کہا: کیا میرے ذمہ اس کے علاوہ کچھ اور بھی ہے؟ آپؐنے فرمایا: نہیں۔ سوائے اس کے کہ تو اپنی مرضی سے کچھ دے۔ (حضرت طلحہؓنے) کہا: یہ سن کر وہ شخص پیٹھ موڑ کر چلا گیا اور یہ کہتا جارہا تھا: اللہ کی قسم! میں نہ اس سے زیادہ کروں گا اور نہ کم۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اگر یہ سچا ہے تو بامراد ہوگیا۔
(صحیح بخاری ، جلد 4،کتاب الشہادات ، مطبوعہ 2008قادیان )