حضرت ابوذرؓبیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا جب مسلمان اور مومن بندہ وضو کرتا ہے اور اپنا منہ دھوتا ہے تو پانی یا فرمایا، پانی کے آخری قطرہ کے ساتھ اس کی وہ تمام بدیاں دُھل جاتی ہیں جن کا ارتکاب اس کی آنکھوںنے کیا ہو ۔ پھر جب وہ اپنے دونوں ہاتھ دھوتا ہے تو پانی یا فرمایا، پانی کے آخری قطرہ کے ساتھ اس کی وہ تمام غلطیاں دُھل جاتی ہیں جو اس کے دونوں ہاتھوں نے کی ہوں ، یہاں تک کہ وہ گناہوں سے پاک و صاف ہوکر نکلتا ہے ۔ پھر جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو اس کی وہ تمام غلطیاں پانی یا پانی کے آخری قطرہ کیساتھ دُھل جاتی ہیں جس کا اس کے پاؤں نے ارتکاب کیا ہو ، یہاں تک کہ وہ تمام گناہوں سے پاک و صاف ہوکر نکلتا ہے ۔
(مسلم باب خروج الخطایا مع ماء الوضوء)
(بحوالہ حدیقۃ الصالحین مصنفہ ملک سیف الرحمٰن صاحب حدیث 199 )