اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-07-20

جو شخص جھوٹی قسم کے ذریعہ کسی کا مال مار لے

تو وہ اللہ سے ایسی حالت میں ملے گا کہاللہ اُس سے ناراض ہوگا

(2416-17)حضرت عبد اللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو شخص قسم کھائے اور وہ اُس میں جھوٹا ہو اور اس (قسم)کے ذریعے سے کسی مسلم کا مال مار لے تو وہ اللہ سے ایسی حالت میں ملے گا کہ اللہ اُس سے ناراض ہوگا۔ کہا کہ حضرت اشعث ؓکہتے تھے:بخدا یہ بات تو (آپؐنے)میری ہی نسبت (فرمائی)تھی۔(واقعہ یہ ہوا کہ )میری اور ایک یہودی کی مشترکہ زمین تھی تو اُس نے میرے حق کا انکار کردیا ۔ مَیں نے نبی ﷺ کے سامنے اُسے پیش کیا تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے پوچھا:کیا تمہارے پاس شہادت ہے؟ مَیں نے کہا: نہیں (حضرت اشعثؓ) کہتے تھے:آپؐنے اس یہودی سے کہا :قسم کھاؤ۔(حضرت اشعث ؓ)کہتے تھے:مَیں نے کہا:یا رسول اللہ ! یہ تو قسم کھا لےگا اور میرا مال کے جائےگاتو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی :جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے بدلے تھوڑی پونجی لیتے ہیں ۔

(صحیح بخاری ، جلد 4،کتاب الخصومات، مطبوعہ 2008قادیان )