صحابہ سے محبت اور ان کی دلداری
حضرت مِسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قبائیں آئیں تو میرے باپ مخزمہؓ نے مجھ سے کہا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس میرے ساتھ چلو، اُمید ہے کہ آپؐان میں سے ہمیں بھی دیں گے۔ میرے باپ دروازے پر کھڑے ہوگئے اور باتیں کرنے لگے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آواز پہچانی اور باہر نکلے۔ آپؐکے پاس ایک قبا تھی۔ آپؐان کو اس قبا کی خوبیاں دکھانے لگے اور آپؐیہ بھی فرماتے تھے کہ یہ میں نے تمہارے لئے چھپا رکھی تھی۔ یہ میں نے تمہارے لیے چھپا رکھی تھی۔
عورت کی شہادت
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا عورت کی شہادت مرد کی شہادت کے نصف کے برابر نہیں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ آپؐنے فرمایا کہ یہ اس کی عقل کی کمی کے سبب سے ہے۔