اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2025-06-19

کوئی شخص جسے ظلم کی کسی بات پر گواہ ٹھہرایا جائے تو گواہ نہ بنے

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ : میری ماں نے میرے باپ سے کہا کہ نعمان کیلئے اپنے مال سے کچھ ہبہ کردیں( وہ نہ مانے) پھر انہیں خیال آیا اور انہوں نے میرے لئے ہبہ کردیا۔ میری ماں نے کہا: میں خوش نہ ہوں گی جب تک تم نبی ﷺ کو گواہ نہ ٹھہرائو گے تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا ا ور میں اُس وقت بچہ ہی تھا اور نبی ﷺ کے پاس مجھے لے گئے اور کہا: اس کی ماں نے جو رواحہ کی بیٹی ہیں مجھ سے مطالبہ کیا ہے کہ میں اس کے لئے ہبہ کردوں۔ آپؐنے پوچھا: کیا اس کے سوا تمہاری اور اولاد بھی ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔(نعمان) کہتے تھے: میں سمجھتا ہوں، آپؐنے فرمایا: مجھے ظلم کی بات پر گواہ نہ ٹھہرائو۔
اور ابوحریز نے شعبی سے یوں نقل کیا: میں ظلم کی بات پر گواہ نہیں بنتا۔
(صحیح البخاری ، جلد 4، کتاب الشھادات)