اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2025-05-29

جس مسلمان کے حق میں چار شخص بھلائی کی گواہی دیں اس کو اللہ جنت میں داخل کردے گا

ابوالاسود سے روایت ہے کہ میں مدینہ میں آیا اور اس میں وبا تھی اور لوگ بری موت مررہے تھے۔ میں حضرت عمر ص کے پاس بیٹھ گیا تواتنے میں ایک جنازہ گزرا۔ اس کی اچھی تعریف کی گئی اور حضرت عمرؓ نے کہا: واجب ہوگئی۔ پھر دوسرا جنازہ گزرا اور اس کی بھی اچھی تعریف کی گئی اورحضرت عمرؓ نے کہا:واجب ہوگئی۔ پھر تیسرا گزرا اور اس کی مذمت کی گئی، تو حضرت عمرؓ نے کہا: واجب ہوگئی۔ میں نے پوچھا: امیر المؤمنین! یہ واجب ہوگئی کیا ہے؟
انہوں نے کہا: میں نے وہی کہا جو نبی ﷺنے فرمایا تھا۔ جس مسلمان کے حق میں چار شخص بھلائی کی گواہی دیں اس کو اللہ جنت میں داخل کردے گا۔ ہم نے پوچھا: اور تین بھی۔ آپ نے فرمایا: تین بھی۔ ہم نے کہا: دو بھی۔ آپ نے فرمایا: دو بھی۔ پھر اس کے بعد ہم نے ایک کے متعلق نہیں پوچھا۔