اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2025-05-08

ایک عورت کی گواہی پر فیصلہ

(2640)حضرت عقبہ بن حارثؓسے روایت ہے کہ انہوں نے ابواِہاب بن عزیز کی بیٹی سے شادی کی تو ان کے پاس ایک عورت آئی تو اس نے کہا: میں نے عقبہؓ کو اور اسی عورت کو جس سے انہوں نے شادی کی ہے، دودھ پلایا تھا تو عقبہؓ نے اس سے کہا: میں نہیں جانتا کہ تم نے مجھے دودھ پلایا تھا اور نہ تم نے مجھے بتایا۔ پھرعقبہؓ نے ابواِہاب کے خاندان سے پچھوا بھیجا۔ انہوں نے کہا: ہم نہیں جانتے کہ اس عورت نے ہمارے ساتھی کو دودھ پلایا ہو۔ اس پر وہ سوار ہوکر نبیﷺ کے پاس مدینہ پہنچے اور انہوں نے آپؐسے پوچھا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اب کیا ہو جبکہ یہ بات کہی گئی ہے۔ اس پر عقبہؓ نے اس عورت کو چھوڑدیا اور ایک اور بیوی سے نکاح کیا۔
(صحیح بخاری ، جلد4،کتاب الشہادات، مطبوعہ 2008قادیان)
…٭…٭…٭…