اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2025-04-24

دین آسان ہے

عَن اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:اِنَّ الدِّیْنَ یُسْرٌ وَلَنْ یُّشَادَّ الدِّیْنَ اَحَدٌ اِلَّا غَلَبَہٗ فَسَدِّدُوْا وَقَارِبُوْا وَاَبْشِرُوْا وَاسْتَعِیْنُوْا بِالغَدْوَۃِ وَالرَّوْحَۃِ وَشَیْیءٍ مِنَ الدُّلْجَۃِ
(بخاری کتاب الایمان باب الدین یُسرٌ)
(بحوالہ حدیقۃ الصالحین حدیث نمبر 776)
حضرت ابوہریرہؓبیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دین آسان ہے لیکن جو دین پر قابو پانا اور اس پر غالب آنا چاہتا ہے وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکے گا لہٰذا میانہ روی اختیار کرو سہولت کے قریب قریب رہو ۔ لوگوں کو خوشخبری دو ۔ صبح و شام اور رات کے کچھ حصّے میں (بذریعہ نوافل) اللہ تعالیٰ سے مدد مانگو۔