اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-07-13

تم میں سے ہر ایک حکمران اور ذمہ وار ہے
ہر ایک سے اُس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا

(2409)حضرت عبد اللہ بن عمررضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے :تم میں سے ہر ایک حکمران ہے اور اُس سے اپنی رعیت کے متعلق پرسش ہوگی ۔ بادشاہ تو حاکم ہے اِس لئے اس سے اس کی رعیت کی نسبت پوچھا جائے گا اور ہر آدمی اپنے گھر والوں کا حاکم ہے۔ پس اس سے بھی اُس کی رعیت (خاندان)کی نسبت پوچھا جائے گااور عورت بھی اپنے خاوند کے گھر میں حکمران ہے ۔ پس اس سے بھی اس کی رعیت کی نسبت پوچھا جائے گا اور نوکربھی آقا کے مال کی حفاظت کا ذمہ وار ہے۔ پس اس سے بھی اس کی نسبت پوچھا جائے گا۔ (حضرت ابن عمرؓنے) کہا:مَیںنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان لوگوں کا ذکر سنا اور مَیں سمجھتا ہوں کہ نبی ﷺنے یہ بھی فرمایا تھا کہ آدمی اپنے باپ کے مال میں بھی ذمہ وار ہےاور اس سے بھی اس کے مال کی نسبت پوچھا جائے گا۔ اس لئےتم میں سے ہر ایک حکمران اور ذمہ وار ہے اور اس سے اپنی اپنی رعیت (زیر حفاظت چیزوں )کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

(صحیح بخاری ، جلد 4،کتاب الاستقراض، مطبوعہ 2008قادیان )