اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2025-02-27

رمضان کے ایک مہینے کے روزے رکھو، اپنے اموال کی زکوٰۃ دو

٭ عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ الْبَاھِلِیِّ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسلَّمَ یَخْطُبُ فِیْ حَجَّۃِ الْوِدَاعِ فَقَالَ : اتَّقُوا اللہَ وَصَلُّوْا خَمْسَکُمْ وَصُوْمُوْا شَھْرَکُمْ وَاَدُّوْا زَکٰوۃَ اَمْوَالِکُمْ وَاَطِیْعُوْا اِذَا اٰمُرُکُمْ تَدْخُلُوْا جَنَّۃَ رَبِّکُمْ ۔
ترجمہ::  حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرتﷺ کوحجۃ الوداع کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے سنا ۔ حضوؐر فرمارہے تھے کہ اللہ سے ڈرو اور پانچوں وقت کی نماز پڑھو، ایک مہینے کے روزے رکھو، اپنے اموال کی زکوٰۃ دو اور جب مَیں کوئی حکم دوں تو اس کی اطاعت کرو۔ اگر تم ایسا کروگے تو اپنے ربّ کی جنّت میں داخل ہوجاؤگے ۔ (ترمذی کتاب الصلوٰۃ باب مَا یَتَعَلَّقُ بِالصَّلٰوۃِ)
٭ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ  قَالَ : مَنْ قَامَ رَمَضَانَ اِیْمَانًا وَّاحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ ۔ (بخاری کتاب الصوم باب فضل من قام رمضان)
ترجمہ::  حضرت ابوہریرہؓبیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا جو شخص ایمان کے تقاضے اور ثواب کی نیّت سے رمضان کی راتوں میں اُٹھ کر نماز پڑھتا ہے اسکے گزشتہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ۔
٭ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم: مَنْ اَفْطَرَ يَــوْمًا مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ رُخْصَةٍ وَلَا مَرَضٍ فَلَنْ يَقْضِيَهُ صِيَامُ الدَّهْرِ كُلِّهٖ وَلَوْ صَامَ الدَّهْرَ۔
(مسند الدارمی بَابُ مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مُتَعَمِّدًا)
ترجمہ::  حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، آنحضرت ﷺ نے فرمایا : جو شخص رمضان کا ایک روزہ بھی بغیر کسی رخصت یا مرض کے چھوڑ دیتا ہے ، پھر اس کے بدلے اگر وہ ساری عمر روزےرکھے تو وہ روزے اس ایک چھوڑے ہوئے روزےکا بدل نہیں ہوسکیں گے۔