اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-07-06

قرض میں کمی کرنے کی سفارش

(2405)حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوںنے کہا کہ حضرت عبد اللہؓ ٭شہید ہوئے اور بال بچے اور قرض چھوڑ گئے۔ مَیں نے قرض خواہوں سے چاہا کہ وہ ان کے قرض سے کچھ چھوڑ دیں۔ وہ نہ مانے تو مَیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپؐ سے چاہا کہ اُنکے پاس اسکی سفارش فرمائیں۔ وہ پھر بھی نہ مانے۔ آپؐنے فرمایا:اپنی کھجوروں کو قسم وار ترتیب دو اور انہیں علیحدہ علیحدہ کردو۔ عذق بن زید قسم کی کھجورالگ ہواور لِین الگ ہو اور عجوہ الگ ہو۔ پھر میرے آنے تک قرض خواہوں کو لے آؤ۔ مَیں نے ایسا ہی کیا۔ پھر آپ ﷺ آئے اور کھجوروں کے ڈھیر پر بیٹھ گئے اور ہر شخص کو ماپ کر دیتے گئے یہاں تک کہ ہر شخص نے اپنا حق پورا کا پورا پالیا اور کھجورویسی ہی رہی، گویا کہ اسے کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا۔
٭ حدیث کے راوی حضرت جابرؓ کے والد صاحب

(صحیح بخاری ، جلد 4،کتاب الاستقراض، مطبوعہ 2008قادیان )