حضرت مغیرہ ؓبن شعبہ کے کاتب ورّادسے روایت ہے کہ حضرت مغیرہؓبن شعبہ نے مجھ سے ایک خط لکھوایا جو حضرت معاویہ ؓکی طرف تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز کے بعد کہا کرتے تھے :
لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْی ءٍ قَدِیرٌ اللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِییَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَاالْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ واحد ہے ۔ اس کا کوئی شریک نہیں اسی کی بادشاہت ہے ۔ اور اسی کی تمام تعریفیں ہیں۔ اور وہ ہر بات پر بڑا ہی قادر ہے ۔ اے اللہ کوئی روکنے والا نہیں جو تو دے اور کوئی دینے والا نہیں جو تو روک دے۔ کسی صاحب حیثیت کو اس کی حیثیت تیرے مقابل پر فائدہ نہیں دے گی۔
(صحیح بخاری، کتاب الاذان، جلد2، مطبوعہ قادیان 2006)
…٭…٭…٭…