کھیتی یادرخت سے
پرندوں کے کھانے کا ثواب
(2320)حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو مسلمان بھی کوئی پودہ لگاتا ہے یا کھیتی بوتا ہے اور پھر اس سے کوئی پرندہ یا انسان یا چوپایہ کھاتا ہے تو یہ (کھیتی اور درخت) اس کیلئے ثواب کا موجب بن جائے گا۔
حفاظت یانگرانی کی خاطر
کتا پالنے کی اجازت
(2322) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کتا رکھا تو اسکے اعمال سے ہر روز ایک قیراط کم ہوجائے گا ، سوائے اس کتے کے جو کھیتی یا جانوروں کی حفاظت کی غرض سے رکھا جائے ۔
(2323)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ایسا کتا رکھا جو نہ اس کو کھیتی میں فائدہ دیتا ہو اور نہ بکریوں کی حفاظت میں تو ہر روز اسکے ثواب اعمال سے ایک قیراط کم ہوجائے گا۔
(صحیح بخاری ، جلد3،کتاب الحرث والمذارعۃ، مطبوعہ 2008قادیان)