استخارے کی اہمیت
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما (انصاری) نے کہا رسول اللہﷺ ہمیں تمام کاموں کے متعلق استخارہ کرنے کی تعلیم دیا کرتے تھے، اُسی طرح جس طرح قرآن کریم کی سورت کی تعلیم دیتے۔
(بخاری کتاب التَّهَجُّد، بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّطَوُّعِ مَثْنَى مَثْنَى)
سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا
حضرت ابو ہریرہؓروایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن سب سے پہلے جس چیز کا بندوں سے حساب لیاجائے گا وہ نماز ہے۔ اگر تو یہ حساب ٹھیک رہا تو کامیاب ہو گیا اور نجات پا لی ورنہ گھاٹا پایا، نقصان اٹھایا۔
(سنن الترمذی ابواب الصلاۃ باب ماجاء ان اول ما یحاسب)
نبی کریمﷺ کا جذبۂ خدمت خلق
حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺغریب اور کمزور مسلمانوں کے پاس تشریف لے جاتے۔ ان سے ملاقات کرتے۔ ان کے مریضوں کی عیادت کرتے اور ان کے جنازوں میں شرکت فرماتے۔
(کنزالعمال جلد ۷صفحہ ۱۵۵حدیث نمبر ۱۸۴۹۱)