اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2024-09-12

کمالِ ایمان اور آدابِ علم

نبی کریمﷺ سے محبت
ایمان کا لازمی جزو ہے
حضرت ابو ہریرہؓسے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ فرماتے تھے: اُسی کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم میں سے کوئی بھی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے باپ اور اس کے بیٹے سے زیادہ اسے پیارا نہ ہوں۔
(بخاری كِتَاب الْإِيمَانِ بَابُ مِنَ الإِيمَانِ أَنْ يُحِبَّ لأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ)
حصولِ علم اور تعظیم استاد کی تلقین
حضرت ابو ہریرہؓبیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: علم حاصل کرو، علم حاصل کرنے کے لیے وقار اور سکینت کو اپناؤ۔اور جس سے علم سیکھو اس کی تعظیم و تکریم کرو اور اس سے ادب سے پیش آؤ۔
(الترغیب والترھیب جلد نمبر۱صفحہ ۷۸ باب الترغیب فی اکرام العلماء واجلا لھم وتوقیرھم بحوالہ الطبرانی فی الاوسط)