اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2024-08-29

اسلامی طرزِ زندگی: طلبِ علم، استغفار اور دیندار معاشرت

 علمی مجالس کی فضیلت 
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جب تم جنت کے باغوں میں سے گزرو تو خوب چرو۔ صحابہؓ نے عرض کیا: یارسول اللہﷺ! جنت کے باغوں سے کیا مراد ہے ؟ آپؐنے فرما یا: علم کی مجالس۔
(الترغيب والترھیب للمنذری ، کتاب العلم باب الترغیب فی مجالسۃ العلماء 161)
ض استغفار کی اہمیت ض
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جس نے استغفار کو لازم کر لیا تو اللہ تعالیٰ اسے ہر غم اور تکلیف سے نجات دے گا، اور ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ پیدا فرما دے گا اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائے گا، جہاں سے اسے وہم و گمان بھی نہ ہو گا۔
(ابن ماجہ کتاب الادب بَابُ الاِسْتِغْفَارِ)
 دیندار عورت سے نکاح
حضرت ابو ہریرہؓنے نبی کریم ﷺ سے روایت کی۔ آپؐنے فرمایا: چار غرضوں سے عورت سے نکاح کیا جاتا ہے۔ اُس کے مال کی وجہ سے، اُس کے حسب نسب کی وجہ سے،اُس کی خوبصورتی کی وجہ سے اور اُس کی دینداری کی وجہ سے۔ دین دار عورت کو غنیمت سمجھو۔
(بخاری کتاب النکاح، باب الاکفاء فی الدین)