عدل و انصاف کی اہمیت
حضرت عائشہؓروایت کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:تم سے جو پہلے تھے،ان کو صرف اس بات نے ہلاک کر دیا کہ ان کی عادت تھی کہ جب ان میں کوئی بڑا چوری کرتا تو اس کو چھوڑ دیتے اور اگر ان میں سے غریب چوری کرتا تو اس کے خلاف سزا کا فیصلہ کرتے۔اور اللہ کی قسم!اگر فاطمہ بنت محمد (ﷺ) چوری کرے گی تو میں اُس کا بھی ہاتھ کاٹ ڈالوں گا۔
(بخاری كِتَاب الصُّلْحِ بَابُ الصُّلْحِ فِي الدِّيَةِ)
ایمان کی حلاوت
حضرت انسؓنے نبی کریم ﷺ سے روایت کی کہ آپؐنے فرمایا: تین باتیں جس میں ہوں وہ ایمان کا مزا پا لیتا ہے۔ یہ کہ اللہ اور اس کا رسولؐ تمام دوسری چیزوں سے بڑھ کر اس کو پیارے ہوں اور یہ کہ جس انسان سے بھی محبت کرے صرف اللہ تعالیٰ ہی کے لیے محبت کرے اور یہ کہ کفر میں لوٹنا ایسا ہی بُرا سمجھے جس طرح وہ آگ میں پھینکے جانے کو برا سمجھتا ہے۔
(بخاری كِتَاب الْإِيمَانِ بَابُ حَلاَوَةِ الإِيمَانِ)
…٭…٭…