(2588) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہیکہجب نبی ﷺ بیمارہوئے اور آپؐکی بیماری سخت ہوگئی تو آپؐنے اپنی ازواج سے اجازت لی کہ آپؐبیماری کے دِنوں میں میرے گھر میں رہیں۔ انہوں نے آپؐکو اجازت دی۔ آپؐدو آدمیوں کے درمیان سہارا لئے ہوئے باہر نکلے۔ آپؐکے پائوں زمین پر لکیر ڈالتے جاتے تھے اور آپؐحضرت عباسؓکے درمیان اور ایک اور شخص کے درمیان تھے۔
ہبہ دیکر واپس لے لینےوالے کی مثال
(2589) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ : نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے ہبہ سے پھر جانے والا کتے کی طرح ہے جو قے کرتا ہے پھر اپنی قے واپس (کھا) لیتا ہے۔
صدقہ دو، بند کرکے نہ رکھا کرو،
ورنہ تم سے بھی بند کرکے رکھا جائے گا
(2590) حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ: میں نے کہا: یا رسول اللہ ! میرے پاس اور تو کوئی مال نہیں مگر وہی جو زبیرؓنے مجھے لا کر دیا ہے۔ کیا میں اس میں سے صدقہ دوں؟ آپؐنے فرمایا:صدقہ دو، بند کرکے نہ رکھا کرو، ورنہ تم سے بھی بند کرکے رکھا جائیگا۔(بخاری کتاب الہبہ)
…٭…٭…٭…