اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2024-05-23

بریرہؓکے لئے صدقہ اور ہمارے لئے تحفہ

(2576) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے پاس گوشت لایا گیا اور کہا گیا کہ بریرہؓکو صدقہ دیا گیا۔ آپؐنے فرمایا: یہ اس کے لئے صدقہ ہے اور ہمارے لئے ہدیہ۔
(بخاری جلد 4 کتاب الہبہ)
تشریح : حضرت سیّد زین العابدین ولی اللہ شاہ رضی اللہ عنہ فرماتےہیں:صحابہ کرامؓکے تعامل سے ظاہر ہے کہ سب رشتے اخوت و مساوات کی لڑی میں پروئے ہوئے اور ایک دوسرے سے بے تکلف تھے۔ نسل و رنگ، حسب و نسب، ملک و پیشہ اور قومیت کے فرق ان کے درمیان حائل نہ تھے۔مذکورہ بالا باب کی چھ روایات سے اسلامی مساوات کی کیفیت بالکل نمایاں ہے اور اس کا نیک اثر معاشرہ اسلامیہ میں اب تک باقی ہے۔ قطع نظر اس سے کہ مسلمانوں کی بودو باش اجنبی ممالک میں ہو یا وہ اپنے آبائی وطن میں ہوں، مرورِ زمانہ سے متغیر اور غیر قوموں کے تمدن سے متاثر ہونے کے باوجود اسلامی تعلیم اور اسؤہ نبوی کا نیک اثر ان میں کم و بیش اب تک پایا جاتا ہے۔
…٭…٭…٭…