اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2023-06-01

تین اشخاص جن سے اللہ قیامت کو نہ بات کرےگا اور نہ اُن کی طرف دیکھے گا

(2369)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تین اشخاص ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کو نہ بات کرےگا اور نہ اُن کی طرف (شفقت کی)نظر کرے گا۔ ایک وہ شخص جس نے اپنا تجارتی سامان بیچنے کیلئے قسم کھائی کہ مجھے اس کیلئے اس سے بہت زیادہ دیا جاتا تھا جواَب دیا جاتا ہے ، بحالیکہ وہ جھوٹا ہے اور ایک وہ شخص جس نے عصر کے بعد جھوٹی قسم اس لئے کھائی کہ وہ کسی مسلمان شخص کا مال مارلے اور ایک وہ شخص جس نے اپنا بچا ہوا پانی روک لیا ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا:آج میں بھی اپنا فضل تجھ سے روکتا ہوں جیسا کہ تُو نے وہ بچی ہوئی چیز روک لی تھی، جو تیرے ہاتھوں نے نہیں بنائی تھی۔

(صحیح بخاری ، جلد 4،کتاب المساقاۃ، ، مطبوعہ 2008قادیان )