اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2024-04-18

حقوقِ ہمسایگی اور اسوۂ رسول ﷺ

کوئی پڑوسن اپنی پڑوسن کو حقیر نہ سمجھے
(2566)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اَے مسلم خواتین ! غور سے سنو۔ کوئی پڑوسن اپنی پڑوسن کو حقیر نہ سمجھے گو وہ بکری کا کھر ہی (بھیجے)

آنحضرت ﷺ کے گھر
بعض دفعہ مہینوں چولہا نہ جلتا
(2567)حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوںنے عروہ سے کہا میری بہن کے بیٹے! ہماری کبھی یہ حالت تھی کہ ہم ایک چاند دیکھتے ، پھر دوسرا چاند دیکھتے ،پھر تیسرا چاند دیکھتے ، اس طرح دو مہینے گزرجاتے اور رسول اللہ ﷺ کے گھروں میں آگ نہیں جلتی تھی ۔ مَیں نے کہا خالہ! آپؓکا گزارہ کن چیزوں پر ہوتا تھا؟ انہوںنے کہا دو سیاہ چیزیں:کھجور اور پانی ، مگر یہ بات تھی کہ رسول اللہ ﷺ کے کچھ انصاری ہمسائے تھے ۔ ان کی دودھ دینے والی بکریاں تھیں اور وہ رسول اللہ ﷺ کو اپنے دودھ سے بطور تحفہ بھیجا کرتے تھے اور آپؐہم کو بھی پلاتے ۔
(صحیح بخاری ، کتاب الھبۃ، جلد4،مطبوعہ قادیان 2008ء)