اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2024-04-11

آدابِ نماز اور اہمیتِ طہارت

نماز میں صفوں کو سیدھا رکھنا
حضرت نعمان بن بشیررضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مَیں نے آنحضرت ﷺ سے سُنا۔ آپ ﷺفرماتے تھے تمہیں اپنی صفیں سیدھی رکھنی چاہئیں ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے چہروں اور تمہارے دلوں میں  اختلاف کا بیج ڈال دے گا ۔
(بخاری ،کتاب الصلوٰۃ، باب تسویۃ الصُّفوف)
فرض نماز کے کھڑے ہو نے پر
کوئی نماز جائز نہیں 
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نماز کھڑی ہوجائے تو فرض نماز کے سوا کوئی اور نماز پڑھناجائز نہیں ۔ (مسلم، کتاب الصلوٰۃ، باب کراھۃ الشروع فی نافلۃ بعد شروع الموذّن)
مسواک کرنا اور اسکی فضیلت

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہابیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسواک کرنا منہ کی پاکیزگی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا موجب ہے ۔
(نسائی، باب الترغیب فی السواک)