چاند دیکھ کر روزہ شروع کرو
اور چاند دیکھ کر افطار کرو
ضحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم چاند دیکھ کر روزہ شروع کرو اور چاند دیکھ کر افطار کرو یعنی عید مناؤ اور اگر دھند یا بادل کی وجہ سے انتیس تاریخ کو چاند نہ دیکھ سکو (یا چاند اس روز ہوا ہی نہ ہو) تو شعبان اور اسی طرح رمضان کے تیس دن پورے کرو ۔
(بخاری، کتاب الصوم ،باب قول النبیؐ اذا رأیتم الھلال فصوموا)
شوال کے روزے
ضحضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص رمضان کے روزے رکھے ۔ اس کے بعد (عید کا دن چھوڑ کر) شوال کے بھی چھ روزے رکھے اس کو اتنا ثواب ملتا ہے جیسے اس نے سال بھر کے روزے رکھے ہوں ۔ (کیونکہ ایک روزے کا دس گنا ثواب ملتا ہے )
(مسلم، کتاب الصیام ،باب استحباب صوم ستۃ ایام من شوال)
…٭…٭…٭…