رمضان کی راتوں کو اٹھ کر نماز پڑھنا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ایمان کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اور اپنے نفس کا محاسبہ کرتے ہوئے رمضان کی راتوں میں اُٹھ کر نماز پڑھتا ہے اسکے گزشتہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ۔
(بخاری کتاب الصوم، باب فضل من قام رمضان)
رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھنا
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہابیان کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھا کرتے تھے اور آپ ﷺ کا یہی معمول وفات تک رہا ۔ اسکے بعد آپ کی ازواج مطہرات بھی ان دنوں میں اعتکاف بیٹھتی تھیں ۔
(بخاری کتاب الاعتکاف، باب الاعتکاف فی العشر الاواخر)
جھوٹ سے اجتناب
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص جھوٹ بولنے اور جھوٹ پر عمل کرنے سے اجتناب نہیں کرتا اللہ تعالیٰ کو اسکے بھوکا پیاسا رہنے کی کوئی ضرورت نہیں یعنی اس کا روزہ رکھنا بیکار ہے ۔
(بخاری ،کتاب الصوم ،باب من لم یدع قول الزور والعمل بہ)