خاکسار کی بیٹی عزیزہ سیدہ طوبیٰ فرحت زوجہ مکرم محمد اسد اللہ قریشی صاحب (کارکن وکالت علیاء تحریک جدید قادیان)کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سےمورخہ 5؍اکتوبر 2023ء بروز جمعرات بمطابق 19؍ربیع الاوّل 1445ہجری قمری پہلی بیٹی سے نوازا ہے۔ سیّدنا حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نو مولودہ کا نام ’’ناعمہ فضل‘‘ تجویز فرماتے ہوئے بچی کو از راہ شفقت وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمایا ہے۔ نومولودہ مکرم مولوی قریشی محمد فضل اللہ صاحب مرحوم سابق نائب ناظر نشر واشاعت کی پوتی ہے۔ قارئین بدر سے بچی کی صحت وسلامتی ، درازی عمر اور نیک، صالحہ ،خادمہ دین ہونے نیز والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہونےکیلئے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے۔
(سید کلیم الدین احمد ،مربی و قاضی سلسلہ عالیہ احمدیہ مرکزیہ قادیان )