اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2025-11-27

(ولادت)

(1) الحمدللہ کہ خاکسار کےبیٹے عزیزم ڈاکٹر عبدالباسط کو مؤرخہ 06 نومبر 2025ء کو اللہ تعالیٰ نے پہلی نرینہ اولاد عطا کی ہے۔ پیارے حضور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نومولود کا نام عزیز حضیر باسط تجویز فرمایا ہے نیز ازراہِ شفقت عزیز کے وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہونے کی منظوری بھی مرحمت فرمائی ہے۔ عزیز مکرم چوہدری عبدالسلام صاحب درویش مرحوم کاپڑپوتا اورمکرم سردار نصیر احمد صاحب آف لندن کا نواسا ہے۔ قارئین بدر سے بچہ کے نیک، صالح، خادم دین ہونے، والدین کیلئے قرۃ العین ہونے، دونوں خاندانوں کیلئے باعث تکریم ہونے، اسلام و احمدیت کیلئے مفید وجود ثابت ہونے اور حضور انور کا سلطان نصیر ہونے کیلئے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے۔ جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء
ڈاکٹر چودھری عبدالعزیز اختر قادیان
(2) خاکسار کی بھانجی محترمہ ڈاکٹر امتہ الکافی ایداللہؓ بھنّوں اہلیہ ڈاکٹر امر صاحب آف روہیمپٹن لندن کو خداتعالیٰ نے محض اپنے فضل سے بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔ بیٹی کا نام امتہ الرحمٰن ہے۔ بچّی محترم احمد ایداللہ صاحب بھنّوں جونیئر اور سلیمہ بھنّوں صاحبہ کی پوتی ہیں۔ اسی طرح احمد ایداللہ بھنّوں سینئر سابق امیر فرانس کی پڑپوتی ہیں۔ اسی طرح مولانا منظور احمد صاحب فاضل درویش مربی ّ سلسلہ قادیان مرحوم و خورشیدہ رقیہّصاحبہ قادیان کی پڑنواسی ہیں۔ احباب جماعت سے بچّی کی صحت و سلامتی درازی عمر اور نیک خادم دین بننے و نیک مستقبل ہونے کے لیے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے۔
چوہدری مقبول احمد جرنلسٹ قادیان