اللہ تعالیٰ کا محض فضل و احسان ہے کہ مورخہ 08؍ اکتوبر 2025ء بروز بدھ مکرم حافظ سید اعزاز الدین صاحب مبلغ سلسلہ کو اللہ تعالیٰ نے بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے الحمدللہ۔ نومولودہ وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت نومولودہ کا نام سیدہ مصباح اعزاز تجویز فرمایا ہے۔ بچی محترم سید انوارالدین احمد صاحب سابق صدر جماعت سونگڑہ اور محترمہ زکیہ خاتون احمدی صاحبہ سابق صدر لجنہ اماء اللہ کوسمبی سونگڑہ کی پوتی ہے اور مکرم شمشاد احمد صاحب و مکرمہ حسن جہاں صاحبہ قادیان کی نواسی ہے۔ اللہ تعالیٰ نومولودہ کی ولادت کو ہر دو خاندان کے لئے مبارک کرے نیز نومولودہ کو صحت و تندرستی والی فعال و لمبی عمر عطا فرمائے اور والدین کے لئے قرتہ العین بنائے آمین۔ (راجہ جمیل احمد انسپکٹر اخبار بدر)