مکرم بوڑھ شاہ صاحب امیر ضلع فیروز پور صوبہ پنجاب کی بیٹی کو اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام فیضان احمد تجویز ہوا ہے۔ بچے کی صحت و سلامتی، نیک خادم دین اور جماعت کے لئے مفید وجود بننے کے لئے دعا کی درخواست ہے۔
مکرم مولوی اطہر احمد بلالی صاحب مربی سلسلہ شوشک فیروز پور پنجاب کو اللہ تعالیٰ نے بیٹی سے نوازا ہے۔ نومولودہ مکرم ماسٹر منور احمد صاحب آف کوٹلی کالابن راجوری کی پوتی اور مکرم قدیر احمد بھٹیّ صاحب آف قادیان کی نواسی ہے۔ نومولودہ کا نام ادیبہ احمد تجویز ہوا ہے۔ نومولودہ کی صحت و سلامتی، درازی عمر، نیک صالح اور خاندان کے لئے قرۃ العین بننے کے لئے دعا کی درخواست ہے۔
(داؤد احمد ڈار ، مبلغ انچارج فیروز پور پنجاب)
خاکسار کی بیٹی امتہ الاعلیٰ کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ 28 مارچ 2025ء بروز جمعۃ المبارک پہلی بیٹی سے نوازا ہے۔ الحمدللہ۔ سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بچی کا نام عروبہ تجویز فرمایا ہے۔ نومولودہ مکرم عارف قریشی صاحب مرحوم سابق امیر جماعت احمدیہ حیدرآباد (تلنگانہ) کی پوتی ہے اور مرحوم کے چھوٹے بیٹے مکرم ابرار قریشی صاحب کی بیٹی ہے۔ نومولودہ کے نیک صالحہ، خادمہ دین بننے اور صحت و سلامتی والی درازی عمر کے لئے قارئین بدر سے دعا کی درخواست ہے۔
(محمد عبدالمجید استاد، صدر جماعت دیودرگ کرناٹک)