اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2025-05-22

اعلان ولادت

اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مورخہ 04 مارچ 2025ء کو خاکسار کے فرزند مکرم محمد شریف کوثر صاحب مبلغ سلسلہ و نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کو بیٹا عطا فرمایا ہے۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔ نومولود کا نام محمد عَمَّار کوثر تجویز کیا گیا ہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت نومولود کو قبل از ولادت ہی تحریک وقف نو میں شامل کرنے کی منظوری مرحمت فرمادی تھی۔ نومولود مکرم چودھری محمد شریف صاحب درویش مرحوم کا پڑپوتا اور مکرم محمد انور صاحب کا نواسہ ہے۔ قارئین کرام سے دُعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے نیز غیر معمولی ذہانت اور تقویٰ نصیب فرمائے۔ آمین ۔
(محمد حمید کوثر ناظر دعوت الی اللہ مرکزیہ شمالی ہند )
خاکسار کی بڑی لڑکی امۃالاعلٰی کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ 28 مارچ 2025ء بروز جمعۃ المبارک پہلی بیٹی سے نوازا ہے۔ سیّدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بچّی کا نام عروبہ ابرار تجویز فرمایا ہے۔ نَو مولودہ مکرم عارف قریشی صاحب مرحوم سابق امیر جماعت احمدیہ حیدرآباد تلنگانہ کی پوتی ہے اور مرحوم کے چھوٹے بیٹے مکرم ابرار قریشی صاحب کی بیٹی ہے۔ اللہ تعالیٰ نومولودہ کو نیک صالحہ خادمہ دین بنائے اور صحت و تندرستی والی درازیٔ عمر عطا کرے اور یہ ولادت دونوں خاندانوں کے لئے باعث برکت کرے۔ آمین۔
(محمد عبدالمجید اُستاد صدر جماعت دیودرگ ضلع رائچور کرناٹک )
مکرم حیدر علی صاحب مبلغ سلسلہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے دوسرے بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ حضور انور نے ’’ ماہر احمد‘‘ نام تجویز فرمایا ہے۔ نومولود مکرم مبارک احمد صاحب کارکن نورہسپتال کا پوتا اور مکرم مختار احمد صاحب آف کانپور کا نواسہ ہے۔ نومولود کی صحت و سلامتی درازی عمر، نیک خادم دین اور ہر دو خاندانوں کے لئے قرۃ العین بننے کے لئے دعا کی درخواست ہے۔ (راجہ جمیل احمد انسپکٹر بدر )