اعلان نکاح
مکرم یحیٰ رسول ڈارصاحب ابن مکرم مبارک رسول ڈار صاحب کارکن دفتر رشتہ ناطہ قادیان کا نکاح مکرمہ ارم مشتاق صاحبہ بنت مکرم مشتاق احمد لون صاحب جماعت احمدیہ چک ایمرچھ خانپورہ کولگام کشمیر سے مورخہ28 دسمبر 2024ء کوجلسہ سالانہ قادیان کے دوسرے روز مسجد اقصیٰ قادیان میں مکرم مولانا تنویر احمد صاحب خادم نے بعوض مبلغ ایک لاکھ روپئے حق مہر پڑھایا۔ رشتہ کے کامیاب ہونے، دونوں خاندانوں کے لئے شیریں ثمرات ہونے کے لئے قارئین بدر سے دعا کی درخواست ہے۔
راجہ جمیل احمد انسپکٹرہفت روزہ اخبار بدرقادیان