اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-05-25

اعلان نکاح  :  عزیزم بشیر الدین قادر مربی سلسلہ قادیان

اللہ تعالیٰ کے فضل سے خاکسار کے بیٹے عزیزم بشیر الدین قادر مربی سلسلہ دفتر ہفت روزہ اخبار بدر قادیان کا نکاح عزیزہ شگفتہ نورین بھٹی بنت مکرم محمدیعقوب احمد بھٹی صاحب مرحوم ساکن جماعت احمدیہ چارکوٹ ضلع راجوری صوبہ جموں کشمیر کےساتھ مبلغ 81,000 روپئے حق مہر پر مورخہ 30؍اپریل 2023ء بروز ہفتہ کو مکرم مبارک احمد شاد صاحب معلم سلسلہ جماعت احمدیہ مسرور آباد چارکوٹ نے پڑھایا۔ بعدہ اگلے روز رخصتی عمل میں آئی۔ نیز مورخہ 3؍مئی 2023ء بروز بدھ بعد نماز عشاء قادیان دارالامان میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا ۔ قارئین بدر سے اس رشتہ کے ہر لحاظ سے بابرکت ہونے کیلئے دعاکی عاجزانہ درخواست ہے۔

(صدیقہ بیگم زوجہ مکرم غلام احمد قادر صاحب مرحوم مربی سلسلہ )