مکرم امیر صاحب ضلع مانسہ کی والدہ محترمہ سکھ پال صاحبہ بعمر 60 سال حرکت قلب بند ہونے کے سبب وفات پاگئی ہیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اَلَیْہِ رَاجِعُوْن۔ مرحومہ نہایت ہی شریف النفس،جماعت کے مربیان کی بہت عزّت کرنے والی خاتون تھیں۔ اللہ تعالیٰ مغفرت کا سلوک فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔ (بشیر خان مبلغ انچارج مانسہ پنجاب)
مکرم فریاد علی صاحب ابن مکرم کلوندر علی صاحب جماعت احمدیہ بوتیاں والا زیرہ فیروزپور پنجاب مورخہ 12 مئی 2025ء کو بعمر 25 سال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اَلَیْہِ رَاجِعُوْن۔ مرحوم نہایت ہی شریف النفس خادم تھے۔ جماعت کے ہر کام میں بڑی دلچسپی کے ساتھ حصّہ لیتے۔ اللہ تعالیٰ مغفرت کا سلوک فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔
(داؤد احمد ڈار ضلع انچارج فیروزپور پنجاب)