اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2025-05-01

درخواست دُعا

خاکسار کی والدہ محترمہ مہرالنساء صاحبہ بیوہ مکرم محمد حنیف صاحب مرحوم سابق پریس فوٹوگرافر آندھرا پردیش دختر سیٹھ محمد علی صاحب آف حیدرآباد بیمار چلی آرہی ہیں۔ مکمّل صحت یابی کے لئے نیز خاکسار کی چھوٹی سالی کچھ دنوں سے بیمار ہیں جو کہ مکرم محمد سلیمان صاحب درویش مرحوم کی بیٹی ہیں مکمّل شفاء یابی کیلئے دعا کی درخواست ہے۔ (ایم اے سلیم مسٹر انڈیا )
خاکسار کے پوتے عزیزم احتشام احمد ابن مکرم محمد یحییٰ صاحب واقفِ زندگی قادیان کا دہلی ایمس میں دل کا آپریشن ہوا ہے۔ شفائے کاملہ و عاجلہ کے لئے نیز بچے کےنیک صالح خادم دین ہونے کے لئے دُعا کی درخواست ہے۔ بہت سارے احباب نے بذریعہ فون خاکسار سے اظہار ہمدردی کی ہے اور بچّے کے لئے دعا کی ہے میں اُن سبھی احباب کا مشکور ہوں۔ (محمد سعادت اللہ سابق مربی سلسلہ )